گیا27ستمبر(سیاست ڈاٹ کام )بہار میں انتہاپسندی سے متاثرہ گیاضلع کے چھکربندھا تھانہ علاقہ کے بھیسا دوہر گاؤں کے نزدیک ممنوعہ نکسلی تنظیم ہندستان کی کمیونسٹ پارٹی (ماؤنواز )کے انتہاپسندوں نے سڑک کی تعمیر میں مصروف ایک پرائیویٹ کمپنی کی دوگاڑیوں کونذرآتش کردیا۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایاکہ بھیسادوہر گاؤں کے نزدیک سڑک کی تعمیر جاری تھی ۔کل دیر رات اس ممنوعہ تنظیم کے تقریبا آٹھ انتہا پسند ون نے بھیسادوہر گاؤں کے نزدیک دھاوابول دیا۔اسکے بعد ماؤنوازوں نے سڑک کی تعمیر میں استعمال ہونے والی جے سی بی مشین اور ہائیوا میں آگ لگادی ۔ذرائع نے بتایاکہ معاملہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور سی آرپی ایف کے جوان موقع پر پہنچ گئے اور انھوں نے اسکی چھان بین کی ۔واقعہ کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ ماؤنوازوں کو لیوی نہیں ملی۔