سی پی آئی کی ریاستی اسٹیٹ کونسل کا آج اجلاس،ڈی راجا کی شرکت

   

حیدرآباد۔/16نومبر، ( سیاست نیوز) سی پی آئی کی ریاستی اسٹیٹ کونسل کا اجلاس کل 17 نومبر کو مخدوم بھون میں منعقد ہوگا۔ پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ڈی راجا افتتاحی خطاب کریں گے۔ ریاستی سکریٹری کے سامبا سیوا راؤ اور قومی سکریٹریز ڈاکٹر کے نارائنا، سید عزیز پاشاہ اور ریاستی اسٹیٹ کونسل کے ارکان اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں آئندہ اسمبلی انتخابات کی حکمت عملی اور سیکولر جماعتوں کے ساتھ مفاہمت جیسے اُمور کا جائزہ لیا جائے گا۔ سی پی آئی نے تلنگانہ کے حالیہ ضمنی انتخابات میں کھل کر ٹی آر ایس کی تائید کی اور آئندہ بھی مفاہمت کا اشارہ دیا ۔ر