تعلیمی معلومات، طلبہ اور سرپرستوں کیلئے زرین مواقع
حیدرآباد ۔ 17 ستمبر (سیاست نیوز) سیاست ایجوکیشن فیئر 2022ء کا ادارہ سیاست کے زیراہتمام تین روزہ پروگرام کا 24 تا 26 ستمبر عابد علی خان سینیٹری ہال احاطہ سیاست عابڈس پر منعقد ہوگا۔ اس میں ایک چھت تلے تعلیمی معلومات کو حاصل کرنے طلباء اور سرپرستوں کو دعوت دی جاتی ہے۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی اسپانسر ہے جبکہ لارڈس کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی معاون اسپانسر ہے۔ سال حال 2022ء کا ایجوکیشن فیئر کئی ایک اعتبار سے نہایت فائدہ بخش رہے گا۔ انٹرمیڈیٹ کے بعد منعقدہ اہم انٹرنس امتحانات ایمسیٹ، نیٹ، ڈی سیٹ، لا سیٹ کے علاوہ بی ایڈ، انجینئرنگ، فارمیسی، ایم بی اے، ایم ٹیک میں داخلے کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ داخلے بالکل مفت رہیں گے اور پارکنگ کی فری سہولت رام کرشنا تھیٹر میں رہے گی۔ اوورسیز ایجوکیشن، بزنس اسکولس کے ساتھ ایم بی بی ایس فارن اسٹڈیز کے ساتھ نیٹ اور ایمسیٹ کوچنگ کلاسس کی معلومات بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ ہفتہ، اتوار، پیر تین روزہ منعقد ہونے والے اس ایجوکیشن فیئر میں شخصی کونسلنگ کیلئے ایم اے حمید موجود رہیں گے۔ اوقات صبح 10 تا 5 بجے رہیں گے۔