سیاست ایجوکیشن فیر کا جناب زاہد علی خاں کے ہاتھوں افتتاح

,

   

کئی سرکردہ تعلیمی ادارہ جات کی شرکت ، نئی نسل کو بھر پور استفادہ پر زور
نئے کورسز اور ملازمت کے حصول سے واقفیت کا موثر ذریعہ، نیٹ کے ذریعہ ایم بی بی ایس/ بی ڈی ایس میں داخلوں کی مفت رہنمائی
حیدرآباد ۔ 24 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : سیاست ایجوکیشن فیر کا جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست کے ہاتھوں عابد علی خاں سنٹینری ہال میں افتتاح عمل میں آیا ۔ اس موقع پر جناب زاہد علی خاں نے تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کہا کہ وہ نئی نسل کو اعلیٰ اور پروفیشنل تعلیم کے ساتھ نئے نئے کورسز سے متعارف کروائیں اور مہارت کے ساتھ حصول و روزگار سے واقف کروائیں اور اپنا خود روزگار کے مواقع کے لیے تیار کریں ۔ زمانہ کی تیز رفتار ترقی میں شانہ بہ شانہ چلنے کے لیے مسلم نوجوانوں کو معلومات کی فراہمی کے ساتھ تیار کرنا چاہئے۔ جناب افتخار حسین سکریٹری فیض عام ٹرسٹ نے کالجس ذمہ داران کو نوجوانوں میں موجود صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مستقبل کو شاندار بنانے پر زور دیا ۔ اس سال سیاست ایجوکیشن فیر کے اسپانسر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے ڈائرکٹر جناب معظم نے کہا کہ نئی نسل جو تعلیم کے حصول کے لیے سنجیدہ نہیں ہے ، مختلف غلط کاریوں میں مبتلا ہے ۔ ان کے خوبیوں کو اجاگر کر کے خامیوں کو دور کیا جاسکتا ہے ۔ گیمس کے ذریعہ ایسے مواقع تلاش کرسکتے ہیں۔ جناب سید توصیف احمد وائس چیرمین لارڈس انجینئرنگ کالج نے کہا کہ طلبہ کو حصول تعلیم کے ساتھ ملازمت کے تلاش کرنا چاہئے ۔ کیمپس پلیسمنٹ کے تحت طالب علم کو بالخصوص انجینئرنگ آئی ٹی شعبہ کے لیے تیار کیا جاتا ہے ۔ جن کو پرکشش تنخواہوں پر ملٹی نیشنل کمپنیوں میں ملازمت دی جارہی ہے ۔ جناب کے ایم فصیح الدین نے کہا کہ مدینہ ایجوکیشن اینڈ ویلفیر سوسائٹی کے تحت گلوبل انجینئرنگ اور فارمیسی کالجس معین آباد میں چلائے جارہے ہیں جو طالب علموں کے لیے ایک پر سکون ہوا دار ماحول فراہم کرتا ہے ۔ لیکن اب طالب علم دور جانے سے گریز کررہے ہیں جب کہ مضافات میں بے شمار انجینئرنگ کالجس تھے جو اب بند ہوچکے انہوں نے سرپرستوں پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو سنجیدگی کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے ڈسپلن سکھائیں ۔ جناب محمد حبیب ایم آر ایم کالج آف فارمیسی اور نواب شاہ عالم خاں انجینئرنگ کالج کے جناب معظم موجود تھے ۔ افتتاح کے بعد جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست نے تمام کالجس کے نمائندوں سے ان کے تعلیمی ادارہ جات کی کارکردگی سے واقفیت حاصل کی اور کالجس کے کورسز ، داخلے کے طریقہ کار کو نمائندوں نے بتایا اور نئے نئے کورسز اور کالجس میں درکار سہولیات سے واقف کروایا ۔ سال حال ایجوکیشن فیر میں جو تعلیمی ادارے حصہ لیے ان میں ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی ، لارڈس انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ ٹکنالوجی ، نواب شاہ عالم خاں کالج آف انجینئرنگ ، انوارالعلوم کالج آف فارمیسی ، میسکو فارمیسی اور مینجمنٹ کالج ، گلوبل گروپ آف انسٹی ٹیوشن انجینئرنگ ، فارمیسی اینڈ مینجمنٹ اور ایم بی بی ایس بیرونی ممالک میں تعلیم ، آزاد کالج آف انجینئرنگ فارمیسی ایجووائس ، آئی اے ایس ایم ، پی ایس بی ایم ، شاداں کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی ، شاداں ویمنس کالج ، ایس ایس آئی ایم ، سیوا سوانی انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ ، ایس آئی یو کے اور ڈاکٹر وی آر کے ویمن انجینئرنگ کالج اور وشوا وشوانی کے نمائندے موجود تھے ۔ صبح جناب زاہد علی خاں کے ہاتھوں رسمی افتتاح کے بعد 5 بجے تک فیر میں طلباء اور سرپرستوں نے شرکت کرتے ہوئے مشاہدہ کیا ۔ تمام اہم انٹرنس امتحانات ایمسیٹ ، نیٹ ، ایڈ سیٹ ، لاسیٹ ، پی جی سیٹ کے لیے کیرئیر کونسلر ایم اے حمید نے شخصی کونسلنگ کی ۔ اتوار 25 ستمبر کو صبح 10 تا 5 بجے جاری رہے گی ۔ شرکت کی عام اجازت ہے ۔ پارکنگ کے لیے رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر فری سہولت ہے ۔۔