سیاست سے سنہرے تلنگانہ کا قیام نا ممکن : وی کے سنگھ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔24 ۔ جولائی (سیاست نیوز)ایک سینئر آئی پی ایس آفیسر وی کے سنگھ نے کہا کہ صرف سیاست سے سنہرے تلنگانہ کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا اس کیلئے وہ ایک مشن کا قیام عمل میں لارہے ہیں ان کی یہ پالیسی حکومت کے خلاف ہرگز نہ ہونے کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے وہ کام کرنا چاہتے ہیں محکمہ جیل کے ڈی جی کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے وی کے سنگھ کا حکومت نے پرنٹنگ اینڈ اسٹشنری ڈی جی کی حیثیت سے تبادلہ کیا ہے جس سے وہ ناخوش ہے اور کہا کہ وہ حکومت کو ایک مکتوب روانہ کرنے والے ہیں جس میں وہ پرنٹنگ اینڈ اسٹشنری ڈپارٹمنٹ کو بند کر دینے کا مطالبہ کریں گے ۔ اس ڈپارٹمنٹ سے حکومت کو کوئی فائدہ نہیں بلکہ 50 کرور کا نقصان ہے ۔ اس ڈپارٹمنٹ میں کام کرنے والوں کیلئے دن میں صرف دو گھنٹوں کا کام ہے ۔

سرپنچس کی گرفتاری پر چیف منسٹر پر
بی جے پی ارکان پارلیمنٹ کی تنقید
نئی دہلی ۔ 24 ۔ جولائی : ( این ایس ایس ) : نظام آباد اور کریم نگر کے بی جے پی ارکان پارلیمنٹ ڈی سنجے اور بی سنجے کمار نے جگتیال ڈسٹرکٹ کے کوئی 380 سرپنچس کی گرفتاری پر آج چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر شدید تنقید کی ۔ انہوں نے کہا کہ سرپنچس کی گرفتاری جمہوری آواز کو دبانے کے سواء کچھ نہیں ہے ۔ ان ارکان پارلیمنٹ نے چیف منسٹر سے پوچھا کہ انہوں نے ولیج سرپنچس کے بجائے اُپا سرپنچس کو چیک پاور کس طرح دیا ہے ۔۔