50 سے زائد پرکشش انعامات کیلئے قرعہ اندازی
حیدرآباد ۔ 31 ۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) سیاست شاپنگ دھوم 2024 ء کا دوسرا منی ڈرا آج دفتر روزنامہ ’سیاست‘ میں منعقد ہوا۔ منی ڈرا کی اس تقریب میں 12 پرکشش انعامات کیلئے قرعہ اندازی کی گئی ۔ اس موقع پر جناب شیخ محی الدین آفسیٹ مینجر روزنامہ ’سیاست‘ نے پہلے انعام کیلئے قرعہ نکالا اور جناب الفریڈ (کشش)، جناب محمد عبدالعزیز (رائل لگیج ورلڈ) ، جناب شبیر نگانی (حیدر ٹیکسٹائلس) ، جناب محمد ذکی (ہوٹل چوائس) جناب پاشاہ محی الدین (بسم اللہ ٹراویلس)، جناب محمد ظہیر (ماوا جیولرس)، حافظ امیر حمزہ (اے ۔جے۔ کیٹررس) ، جناب بابر صاحب (فیوچرز الیکٹرانکس) ، جناب عدنان (سبحان بیکری) ، جناب محمد عبدالغفار (ماؤنٹ کرافٹ) ، جناب مظہرالدین (النور ٹراویلس) اور دیگر نے قرعہ اندازی میں حصہ لیا۔ سیاست شاپنگ دھوم 2024 ء کے دوسرے منی ڈرا میں ریفریجریٹر ، واشنگ مشین ، LED کلر ٹیلی ویژن ، مائیکرو ویواوون، ویکیوم کلینر ، مکسر گرائینڈر ، ٹوسٹر ، ہیر ڈرائر، آئیرن ، کٹل ، کوک ویر سیٹ اور ڈنر سیٹ کی علی الترتیب قرعہ اندازی کی گئی ۔ اس دوسرے منی ڈرا کے خوش نصیب انعام یافتان کا تعلق کشش، جاجو ساریز ، محمد خاں جیولرس، ال یسین ٹراویلس ، ریمنڈس دلسکھ نگر ، سبحان بیکری ، اصفہانی ٹی سے ہے۔ ان کے علاوہ روزنامہ ’سیاست‘ کی جانب سے 50 ترغیبی انعامات کیلئے بھی قرعہ اندازی کی گئی ۔ دوسرے منی ڈرا کے انعام یافتان کی فہرست صفحہ نمبر 6 پر ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔