اتوار کو رائل ریجنسی گارڈن میں مقرر ، لڑکے اور لڑکیوں کے سینکڑوں رشتے دستیاب
حیدرآباد ۔ 15 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : سیاست اور ملت فنڈ کے زیر اہتمام مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے رشتے طئے کرنے کے لیے والدین اور سرپرستوں کا دو بہ دو ملاقات پروگرام اتوار 19 مئی رائل ریجنسی گارڈن آصف نگر منعقد ہوگا ۔ پروگرام کی صدارت جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے ۔ جب کہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب سعید بن محمد القیعطی اور جناب فیصل بن علی القیعطی پروپرائٹر رائل ریجنسی گارڈن فنکشن ہال شرکت کریں گے ۔ رجسٹریشن کے لیے والدین کو اپنے ساتھ بائیو ڈاٹاس کی کاپیز اور فوٹوز ( لڑکے اور لڑکی ) کے ایک سے زائد ساتھ رکھنا ہوگا ۔ گریجویٹ ، پوسٹ گریجویٹ کے علاوہ ایم بی بی ایس ، ایم ڈی ، بی فارمیسی ، ڈی فارمیسی ، ٹکنیشن ، ڈپلوما ہولڈرس کے علاوہ عقد ثانی ، معذورین اور تاخیر سے شادی کے لیے لڑکوں اور لڑکیوں کے کاونٹرس ترتیب دئیے جائیں گے جہاں تجربہ کار والینٹرس کو تعین کیا جائے گا ۔ جو والدین اس سے قبل دو بہ دو پروگرام میں رجسٹریشن کروائے ہیں انہیں رجسٹریشن کروانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ البتہ انہیں اپنے ساتھ رجسٹریشن کارڈ رکھنا ضروری ہے ۔ اس پروگرام میں کمپیوٹر سیکشن بھی رہے گا ۔ جہاں سے والدین کمپیوٹرس کی مدد سے رشتے انتخاب کرسکتے ہیں اور آن لائن رجسٹریشن کرواسکتے ہیں ۔ والدین دو بہ دو پروگرام میں 1000 روپئے ادا کرتے ہوئے اپنا رجسٹریشن کرواسکتے ہیں ۔ حلقہ اسمبلی نامپلی کے حدود آصف نگر کے علاقہ میں پروگرام اس سے قبل بھی منعقد کئے گئے جہاں پر والدین اور سرپرستوں کی بڑی تعداد نے رشتوں کے ضمن میں استفادہ کیا ۔ بیرونی ممالک ، ملک اور تلنگانہ و آندھرا پردیش کے اضلاع اور دیگر مقامات پر اس پروگرام کو کافی مقبولیت حاصل ہورہی ہے ۔ پروگرام کے علاوہ جو لوگ رشتہ کے ضمن میں رجسٹریشن کروانے کے خواہاں ہیں ان کے لیے روزانہ دفتر روزنامہ سیاست میں 10 بجے دن تا 4 بجے شام رشتوں کے لیے بائیو ڈاٹاس دیکھنے کی سہولت مہیا کی گئی ہے ۔ اس کے ساتھ دو بہ دو ملاقات پروگرام میں آن لائن رجسٹریشن کی سہولت بھی رہے گی تاکہ اس کے ذریعہ کمپیوٹر کی مدد سے والدین گھر بیٹھے رشتوں کا انتخاب کرسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات جناب خالد محی الدین اسد کوآرڈینٹر پروگرام سے 7207244144 ۔ 7207524803 ۔ 9391160364 ۔ 9848004353 ان فون نمبرات پر ربط کریں ۔۔