سیاست کوئسچن بینک ‘ طلبہ کیلئے کامیابی کی اہم کلید

   

کاغذنگرمیںکوئسچن بینک کی تقسیم۔طلبہ سے بھرپور استفادہ کرنے معززین شہرکی اپیل
کاغذ نگر 24 جنوری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )کاغذ نگر کے مشہور انور اردو ہائی سکول میں سیاست کوسچن بینک کی تقسیم سے متعلق خصوصی جلسہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے کاغذ نگر ڈی ایس پی محمد وحید الدین، منڈل ایجوکیشن افیسر پر بھا کر، سرکل انسپکٹر کمار سوامی، انور اردو ہائی سکول ہیڈ ماسٹر محمد عارف الدین، کمپلیکس اردو میڈیم ہیڈ ماسٹر تاٹی رویندر نے نے شرکت کی۔ جلسے کی کاروائی مقامی سیاست اسٹاف رپورٹر عبدالجمیل نے چلائی۔ اس موقع پر ہر سال کی طرح اس سال بھی عابد علی خان ٹرسٹ و سیاست اخبار کی جانب سے دسویں جماعت کے اردو اور انگلش میڈیم کے طلباء و طالبات میں تیلگو سیکنڈ لینگویج کوسچن بینک کی تقسیم کرتے ہوئے مہمان خصوصی محمد وحید الدین نے کہا کہ محنت و لگن کے ذریعے دسویں جماعت کے امتحانات میں شاندار کامیاب ہونے کا مشورہ دیا۔ تعلیم کے بغیر زندگی ادھوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیم کوئی معائنہ نہیں رکھتا۔ اس لیے اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہیں۔ انور اردو ہائی سکول ہیڈ ماسٹر محمد عارف الدین نے کہا کہ ہر سال سیاست اخبار کی جانب سے مفت میں کوسچن بینک کی دیہی علاقوں میں فراہمی کو ایک عظیم کارنامہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست اخبار اور عابد علی خان ٹرسٹ کی جانب سے کوسچن بینک کو تیار کرتے ہوئے دیہی علاقوں کے اردو میڈیم طلبہ و طالبات میں تقسیم کرنے پر کافی فائدہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کوسچن بینک سے استفادہ کرتے ہوئے کی طلبہ بڑے بڑے عہدوں پر فائض ہو چکے ہیں، اس کے علاوہ حال ہی میں انور اردو ہائی سکول کی طلبہ شگفتہ فردوس نے گروپ ون میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ریاستی سطح پر 18واں رینک حاصل کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ رجسٹریشن آفیسر کریم نگر کے لیے تقرر عمل میں لایا گیا۔ بعد ازاں ڈی ایس پی محمد وحید الدین نے مقامی اسٹاف منڈل ایجوکیشن افیسر پربھاکر، ہیڈ ماسٹر محمد عارف الدین، سرکل انسپکٹر کمار سوامی، کمپلیکس اردو میڈیم ہیڈ ماسٹر تاٹی رویندر کے ساتھ مل کر کاغذ نگر کے اردو میڈیم کے چار اسکولوں, اقبال اردو ہائی سکول‘گورنمنٹ اولڈ ہائی سکول‘ آر بی ہائی سکول، انور اردو ہائی سکول کے طلباء و طالبات میں عابد علی خان ٹرسٹ کی جانب سے تیار کیے گئے سیاست کوسچن بینک اور ایگزام پیاڈس کی تقسیم عمل میں لائی گئی، مقامی سینئر نامہ نگار عبدالجمیل کا شکریہ پر جلسے کا اختتام عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر انور اردو ہائی سکول مینجر خواجہ کریم الدین، بشیر خان کے علاوہ چار اردو اسکولوں کے ٹیچرز بھی موجود تھے۔