سیاست ہب اور الفا ہاسپٹل مغل پورہ کا 4 اکٹوبر کو مشترکہ میڈیکل کیمپ

   

امراض نسواں پر خصوصی توجہ ، جنرل سرجری کے بھی معائنے اور علاج
حیدرآباد ۔ 30 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز) : سیاست ہب اور شہر کے مشہور و معروف الفا ہاسپٹل مغل پورہ کی جانب سے مشترکہ طور پر سیاست آڈیٹوریم عابڈس میں اتوار 4 اکٹوبر کو صبح 11 تا سہ پہر 3 بجے میڈیکل ہیلتھ کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں ماہر امراض نسواں اور جنرل سرجری کے ماہر ڈاکٹرس مریضوں کا معائنہ کریں گے ۔ ڈاکٹر سید سراج الدین سینئیر جنرل و لپرواسکوپک سرجن اور ڈاکٹر نوید سراج سینئیر گائینوکالوجسٹ و انفرٹیلیٹی اسپیشلسٹ کے مطابق ماہواری کے مسائل ، ماہواری کا بے قاعدہ ہونا یعنی کمی یا زیادتی با الفاظ دیگر درد کے ساتھ ماہواری ، PCOD ؍ PCOS ، ہارمونس کا عدم توازن ، پیریڈز میں بے قاعدگی ، بانچھ پن ، حمل کے ٹہرنے میں مشکلات ، بچہ دانی کی بیماریاں ، اووری کی بیماریاں ، overian cyst ، pcos ، رحم و سرکیس کا انفیکشن ، اندام نہانی کے مسائل ، انفیکشن ، خارش ، غیر معمولی رطوبت کا اخراج ، بدبو دار رطوبت کی شکایت ، رحم کی اندرونی جھلی میں انفیکشن ، مینوپاکس کے مسائل ، پیشاب کی شکایت ، پیشاب کا بار بار آنا ، پیشاب پر کنٹرول نہ ہونا وغیرہ جیسے خواتین کے تمام امراض و مسائل کا اس کیمپ میں معائنے و علاج کیے جائیں گے ۔ اسی طرح جنرل سرجری میں اینڈکیس ، پتہ کی پتھری ، ہرنیا ، بواسیر ، معقد میں زخم ، مقعد کے قریب ناسور ( فٹیولا ) ، کولہوں کے درمیان انفیکشن ، جسم میں کہیں بھی پیپ کے پھوڑے ، Brcast lump ، تھائیرائیڈ کی گانٹھ یا سوجن ، چربی کی گانٹھ ، شوگر کے مریضوں میں پاؤں کا متاثر ہونا آنتوں میں رکاوٹ اور دیگر امراض کے معائنے اور علاج کیے جائیں گے ۔ عوام سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں استفادہ کی خواہش کی جاتی ہے ۔۔