برلن ۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی نے ایسے افغان باشندوں کے ایک اور گروپ کو ملک بدر کر کے کابل پہنچا دیا ہے جن کی جرمنی میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کی درخواستیں رد ہو چکی تھیں۔ اس گروپ میں 39 افغان شہری شامل تھے۔ 2016ء کے بعد سے اب تک جرمنی 868 افغان شہریوں کو واپس افغانستان ملک بدر کر چکا ہے۔ جرمنی میں یہ معاملہ متنازعہ ہے کیونکہ افغانستان ابھی سیاسی اور سکیورٹی کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال سے دو چار ہے۔