سیاہ فام خاتون کیرین جین وائیٹ ہاوس کی نئی ترجمان

   

واشنگٹن ۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے کیرین جین پیر کو وائٹ ہاؤس کی نئی ترجمان مقرر کردیا۔ وہ سابقہ پریس سیکریٹری جین ساکی کی جگہ یہ عہدہ سنبھالیں گی۔ جین ساکی 13 مئی کو اپنی ذمے داریوں سے سبکدوش ہوجائیں گی۔ خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی تارکین وطن گھرانے میں پیدا ہونے والی 44 سالہ کیرین وائٹ ہاؤ س کی پہلی سیاہ فام خاتون ترجمان ہوں گی۔ کیرین نے 2020 ء کے صدارتی الیکشن میں جو بائیڈن کی انتخابی مہم کے دوران بہت محنت کی تھی اور اس سے پہلے وہ صدر بارک اوباما کے دور میں بھی وائٹ ہاؤس میں اہم ذمہ داریاں سنبھال چکی ہیں۔