سیلاب: شیو راج نے مودی سے بات چیت کی

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے مدھیہ پردیش میں گزشتہ دنوں ہوئی تیز بارش اور اس سے سیلاب اور پانی جمع ہونے کے بارے میں آج وزیر اعظم نریندر مودی کو تفصیلی اطلاع دی۔ سرکاری اطلاع کے مطابق وزیر اعلی نے بیتوا ندی میں سیلاب سے متاثر ہوئے ضلع ویدیشا کے علاقوں کے بارے میں بتایا۔ ساتھ ہی انھوں نے وزیر اعظم مودی کو ریسکیو آپریشن اور راحت کیمپوں کی بھی اطلاع دی۔ وزیر اعلی نے فوج اور نیشنل ڈیزاسٹر کنٹرول فورس (این ڈی آر ایف) کو فوری مدد فراہم کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔وزیر اعلی مسٹر چوہان نے وزیر اعظم کو زیادہ بارشوں سے متاثر ہونے والے اضلاع کی معلومات سے آگاہ کیا جن میں رائسین، گنا، راج گڑھ،ساگر، بھوپال اور دیگر مقامات شامل ہیں۔