حیدرآباد4مارچ(یواین آئی)ملک میں پہلی بار تلنگانہ حکومت نے خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس کو بینک قرض فراہم کرنے اور ان سے بسیں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کے ایک حصہ کے طور پر، حکومت نے تلنگانہ آرٹی سی کی کرایہ پر لینے والی بسیں خواتین کے گروپوں کیلئے مختص کرنے احکام جاری کئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 150 منڈل فیڈریشنوں کو 150 آرٹی سی کرائے کی بسیں مختص کی گئیں۔ حکومت خواتین کے گروپوں کو بسوں کی خریداری کیلئے بینک گارنٹی فراہم کریگی اس کے بعد باقی منڈل فیڈریشنوں کو 450 کرائے کی بسیں فراہم کرے گی۔ آر ٹی سی ماہانہ کرایہ 77,220 روپے فی بس ادا کر رہا ہے ۔