ممبئی : ریاست مہاراشٹرا کے سیاحتی مقام بوران گھاٹ میں کل ایک لڑکی سیلفی لینے کے دوران حادثاتی طور پر 100فٹ گہری کھائی میں پھسل کر گرپڑی ۔ پولیس کیمطابق مہاراشٹرا میں حالیہ دنوں موسلادھار بارش کی وجہ سے آبشاروں کے پاس دلکش نظاہرہ دیکھا جارہاہے ۔جس کی وجہ سے وہاں سیاحوں کی کثیر تعداد پہنچ رہی ہے ۔ پونے سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگ بوران گھاٹ گئے ہوئے تھے ۔اس گروپ میں شامل نسرین امیر قریشی نامی لڑکی سیلفی لینے کے دوران حادثاتی طور پر 100فٹ گہری کھائی میں گرپڑی ، فوری طور پر ہوم گارڈ اور مقامی افراد نے اسے ستارا کے خانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔