سینئر صحافی زین العابدین کا انتقال

   

حیدرآباد 30 ڈسمبر ( راست ) ممتاز و سینئر صحافی جناب محمد زین العابدین ولد جناب محمد فخر الدین مرحوم کا طویل علالت کے بعد آج شام انتقال ہوگیا ۔ اُن کی عمر 54 سال تھی۔ وہ تقریبا تین دہوں تک مختلف اخبارات سے وابستہ رہے ۔ انہوں نے روزنامہ ’سیاست‘ ، منصف اور ‘ رہنمائے دکن میں بحیثیت سب ایڈیٹر خدمات انجام دیں۔ وہ تلگو میگزین ’وشال آندھرا‘ سے بھی وابستہ رہے تھے ۔ اس کے علاوہ ’سٹی کیبل‘ اور دوسرے اردو چینلوں میں بھی انہوں نے خدمات انجام دیں۔ نماز جنازہ جمعہ 31 ڈسمبر کو بعد نماز جمعہ مسجد اُجالے شاہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو لڑکیاںاور ایک لڑکا شامل ہیں ۔ تفصیلات کیلئے مرحوم کے بھائی محمد ضیاء الدین سے 9666343221 پر رابطہ کریں۔