ممبئی 2 مئی (ایجنسیز) تاخیر سے ملنے والی خبر کے مطابق بالی ووڈ کے سینئر اداکار بھرت کپور کا دیہانت ہوگیا۔ اُنھوں نے کئی فلموں میں نگیٹیو اور پازیٹیو دونوں قسم کے رولز ادا کئے لیکن سب سے زیادہ اُنھیں 80ء کی دہائی میں آئی یش چوپڑہ کی فلم ’نوری‘ میں پسند کیا گیا جہاں اُنھوں نے بشیر خان نامی ویلن کا کردار ادا کیا تھا۔ اُس کے بعد بھی وہ کئی فلموں میں نظر آئے جیسے ’شاید‘ اور ’بے قصور‘ وغیرہ۔ نوری میں مرحوم فاروق شیخ ہیرو تھے۔