نئی دہلی : اردو کے معروف صحافی، ادیب، نقاداور مترجم مظفرحسین سید کا گزشتہ رات مارہرہ شریف میں انتقال ہوگیا۔ان کی عمر72 سال تھی۔وہ کافی دنوں سے علیل تھے ۔ ان کی اہلیہ کا پہلے ہی انتقال ہوچکا تھا اور وہ لاولد تھے ۔یہ جانکاری یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں دی گئی۔شارق ادیب کے قلمی نام سے مشہور مظفرحسین سید کی پیدائش مرادآباد میں ہوئی۔ ابتدائی تعلیم مارہرہ شریف میں حاصل کی ۔مرحوم مسلم یونیورسٹی کی لٹریری سوسائٹی کے دو بار سیکریٹری رہے ۔ ان کے انتقال پر سابق ممبرپارلیمنٹ م۔ افضل، پروفیسر اخترالواسع، سید محمداشرف، معصوم مرادآبادی، ڈاکٹر راحت ابرار، صحافی محمداحمدشیون، ایڈووکیٹ زیڈ کے فیضان،شاہدپرویز اور سہیل انجم نے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔