سینیٹری پیڈ مانگنے پر طالبہ کو ڈانٹنے والی عہدیدار کیخلاف جانچ کا حکم: نتیش کمار

   

پٹنہ:بہار میں ایک تقریب کے دوران سینیٹری پیڈ کا مطالبہ کرنے والی طالبہ کوآج پیڈ مانگو گی، کل کنڈوم بھی مانگو گی‘ کہہ کر ڈانٹنے والی سینئر خاتون آئی اے ایس آفیسر ہرجوت کور پر کارروائی ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ خود بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا ہے کہ اس معاملہ کی خبر ملنے کے بعد جانچ کا حکم دے دیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے جمعرات کے روز اپنے بیان میں کہا کہ ان کی حکومت نے سینئر خاتون آئی اے ایس کے ذریعہ سینیٹری نیپکن پیڈ کو لے کر ایک اسکولی طالبہ کی بے عزتی کا نوٹس لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ انھیں اس واقعہ کے بارے میں تب پتہ چلا جب واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور ملک بھر میں سرخیاں بن گئیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’یہ ہماری جانکاری میںآیا ہے اور ہم اس کی جانچ کر رہے ہیں۔‘‘