چیف منسٹر نے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا ۔ اب تک کی پیشرفت پر اظہار اطمینان ۔ مختلف امور کا باریک بینی سے جائزہ
حیدرآباد 17 نومبر ( سیاست نیوز ) ڈاکٹر بی آر امبیڈکر تلنگانہ اسٹیٹ سیکریٹریٹ کامپلکس کی نئی عمارت کو شہیدان تلنگانہ کی قربانیوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ نئی عمارت مکمل ہونے کے بعد دوسری ریاستوں کیلئے ایک مثال ہوگی اور اس سے تلنگانہ کی عزت نفس کا اظہار ہوگا ۔ چیف منسٹر نے تلنگانہ سیکریٹریٹ کی نئی عمارت کے تعمیراتی کاموں کا آج معائنہ کیا ۔ انہوں نے اب تک کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے حال ہی میںن صب کردہ گنبدوں کا معائنہ کیا ‘ دھولپور اسٹون سے دیواروں کی تزئین اور اصل باب الداخلہ کی خوبصورتی کا بھی معائنہ کیا ۔ چیف منسٹر نے سیکریٹریٹ کامپلکس میں گھوم پر تفصیلی معائنہ کیا اور داخلہ گیٹس ‘ کمپاؤنڈ والس ‘ ریلنگس ‘ سیڑھیوں ‘ لانس ‘ فواروں ‘ پارکنگ لاٹس اور دوسری سہولیات وغیرہ کی تفصیلات سے آگہی بھی حاصل کی ۔ ان کاموں کو جنگی خطوط پر مکمل کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کام کرنے والی ایجنسیوں اور عہدیداروں کو کچھ ہدایات بھی دیں۔ اپنے دورہ کے موقع پر چیف منسٹر نے وزراء ‘ سیکریٹریز اور دوسرے اسٹاف کے چیمبرس کی تعمیر پر طمانیت کا اظہار کیا اور کہا کہ یہاں کام کاج کیلئے انتہائی بہترین ماحول فراہم کیا جا رہا ہے ۔ اس کے نتیجہ میں ملازمین زیادہ موثر انداز میں کام کرسکیں گے ۔ انہوں نے کینٹینس ‘ ڈائننگ ہالس اور میٹنگ ہالس میں سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے تجاویز پیش کیں۔ سیکریٹریٹ کی اصل بلڈنگ پر نئے نصب کردہ گنبدوں سے چیف منسٹر متاثر ہوئے اور انہوں نے اسٹاف اور وزیٹرس کی سہولت کیلئے مختلف مقامات پر موثر انداز میں لفٹس کی سہولیات فراہم کئے جانے پر بھی مسرت کا اظہار کیا ۔ چیف منسٹر نے سیکریٹریٹ کامپلکس کے اندر ہیلی پیڈ کی سائیٹ کا بھی دورہ کیا اور متعلقہ عہدیداروں سے کہا کہ یہاں تعمیر موثر انداز میں کی جائے ۔ انہوں نے ریکارڈز رکھنے اسٹرانگ رومس کا معائنہ کیا اور کلوز سرکٹ کیمرے نصب کرنے اور قومی و بین الاقوامی مندوبین کیلئے کانفرنس ہال کی تعمیر کا جائزہ لیا ۔ چیف منسٹر نے واضح کیا کہ تعمیر کی تکمیل کے بعد سیکریٹریٹ ملک کی واحد عمارت ہوگی جس میں سب سے زیادہ دھولپور کے پتھر استعمال کئے گئے ہونگے ۔ گذشتہ سو سال میں جو عمارتیں تعمیر ہوئی ہیں ان میں سب سے زیادہ دھولپور کا پتھر اسی عمارت میںاستعمال کیا جا رہا ہے ۔ پارلیمنٹ بلڈنگ کی طرز پر سیکریٹریٹ عمارت میں بھی دیواروں کو اندر اور باہر سے خوبصورت بنایا جا رہا ہے ۔ چیف منسٹر نے انٹیرئیر اور فرنیچر و خوبصورتی کے کاموں کے تعلق سے بھی کئی تجاویز پیش کیں۔ چیف منسٹر نے اس موقع پر کہا کہ سیکریٹریٹ کے روبرو تلنگانہ یادگار شہیدان بھی تعمیر کیا جا رہا ہے تاکہ تلنگانہ کاز کیلئے جانیں قربان کرنے والوں کی یاد تازہ رہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی خواہشات اور تلنگانہ شہیدوں کی خواہشات کے مطابق کام کرتی رہے گی تاکہ آئندہ نسلوں کا مستقبل بہتر ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانی کو بہتر بنانے سیکریٹریٹ کی نئی عمارت کو ڈاکٹر امبیڈکر کے نام سے موسوم کیا جا رہا ہے ۔
سکریٹریٹ کی جدید عمارت 150 تا200 سال کارآمد ہوگی : کے ٹی آر
حیدرآباد/17 نومبر، ( سیاست نیوز) ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ عصری سہولتوں سے لیس جدید سکریٹریٹ کا جلد افتتاح کیا جائیگا۔ کے ٹی آر نے ایک ٹوئیٹ کرکے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر سے موسوم جدید سکریٹریٹ کو آئندہ 150 تا 200 سال تک برقرار رکھنے تعمیر کیا جارہا ہے۔ چیمبرس کی تعمیرات، انٹریئر ، الیکٹریکل، پلمبنگ، ورک اسٹیشنس کا قیام، کلرنگ، فلورنگ، ماربلس، پورٹیکوز کی تعمیر تمام مختلف کام بیک وقت کئے جارہے ہیں ۔ ہزاروں مزدور تین شفٹوں میں کام کررہے ہیں۔ فلڈ لائیٹس کی روشنی میں ک