مظلومین کو جلد انصاف ملے گا، چیف جسٹس رگھویندر سنگھ چوہان اور دیگر کا خطاب
شاد نگر۔ فاسٹ ٹریک کورٹ میں آنے والے کیسوں کی جلد از جلد یکسوئی کے قوی امکانات رہتے ہیں۔ ظلم و زیادتی کا شکار افراد کو فاسٹ ٹریک کورٹ کے ذریعہ جلد انصاف ملے گا۔ فاسٹ ٹریک کورٹس کے قیام کی وجہ سے زیر التواء جرائم کیسوں کی جلد یکسوئی ہوگی ان خیالات کا اظہار ریاست تلنگانہ کے چیف جسٹس آف ہائی کورٹ شری راگھویندر سنگھ چوہان نے شاد نگر کورٹ بلڈنگ میں جدید منظورہ فاسٹ ٹریک اسپیشل کورٹ کے افتتاح کے موقع پر معزز محبوب نگر ڈسٹرکٹ جج شریمتی ایس پریماوتی، شریمتی جے کویتا سینئر سیول جج شاد نگر شری پی شیام پرساد، ایڈیشنل جونیر سیول جج شاد نگر، شریمتی کے آشا رانی پرنسپل جونیر سیول جج شاد نگر، شری پی وسنت انچارج پوکسو کورٹ شاد نگر، ایڈیشنل جوائنٹ کلکٹر رنگاریڈی، آر ڈی او شریمتی راجیشوری، ستیہ نارائنہ شاد نگر با ر اسوسی ایشن صدر کے ہمراہ منعقدہ ویڈیو کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ چیف جسٹس آف ہائی کورٹ شری راگھویندر سنگھ چوہان کے ساتھ ویڈیو کانفرنس ختم ہونے کے بعد محبوب نگر ڈسٹرکٹ جج شریمتی ایس پریماوتی نے شاد نگر کورٹ بلڈنگ میں جدید منظورہ فاسٹ ٹریفک کورٹ کا افتتاح کیا۔ بعد ازاں محبوب نگر ڈسٹرکٹ جج شریمتی ایس پریماوتی نے میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ شاد نگر ڈیویژن میں پوکسو ایکٹ کے تحت 160 کیسس زیر التواء ہیں۔ شری پی وسنتا انچارج جج فاسٹ ٹریک کورٹ شاد نگر نے میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ جرائم میں اضافہ کی سب سے اہم وجہ انٹر نیٹ ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی پی سائبر آباد شریمتی اندرا ، شاد نگر سرکل انسپکٹر سریدھر کمار کے علاوہ شاد نگر کے مختلف پولیس اسٹیشنوں سے وابستہ پولیس ملازمین اور معزز وکلاء وینو گوپال، ایم اے کریم، شنکر، راج گوپال، محترمہ صبیحہ سلطانہ، ایم اے رزاق حسین، انجینلو، مہیندرریڈی، کرشنا ریڈی کے علاوہ دیگر معزز وکلاء اور کورٹ اسٹاف بڑی تعداد میں موجود تھے۔