شادی میں تاخیر پر نوجوان کی خودکشی

   

حیدرآباد /11 فروری ( سیاست نیوز ) شادی میں تاخیر اور رشتہ طئے ہونے میں دشواری سے دلبرداشتہ ایک نوجوان نے خودکشی کرلی ۔ اپل پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ نکھیل گوڑ جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ رمنتا پور علاقہ کے ساکن موہن گوڑ کا بیٹا بتایا گیا ہے ۔ یہ لڑکا شادی میں تاخیر سے پریشان تھا اور شادی کے رشتہ طئے ہونے میں اس کو دشواریاں پیش آرہی تھیں ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ اپل پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔