نیویارک : اگرچہ دلہن کو اپنے دولہے کے مذاق سے کوئی مسئلہ نہیں تھا تاہم دلہن نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر اس کی ویڈیو شیئر کی اور ویڈیو پھیلی تو دولہا اور دلہن دونوں کیخلاف تنقید کی بھرمار ہو گئی۔ ہوا یوں تھا کہ دولہا نے شادی کا کیک اپنی دلہن کے چہرے پر بڑی بیدردی سے توڑ ڈالا تھا۔ لوگوں نے کہا دولہا کو اپنی شادی کو خاص بنانے کیلئے اپنی پوری طاقت کیساتھ شادی کے کیک کے ٹکڑے سے دلہن کے چہرے پر مارنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ملا۔ویڈیو میں دولہا شادی کے کیک کی طرف بھاگتا ہوا نظر آیا، دلہن کے پاس بھاگنے سے پہلے اپنے ہاتھوں میں ایک ٹکڑا پکڑے اس نے بھاگنے کی ناکام کوشش کی، یہاں تک کہ دلہن کونے میں بیٹھ گئی اور دولہا نے چہرے تک ہاتھ اٹھائے اور کیک اور کینیڈی سے بھرے ہاتھ منہ پر دے مارے۔