سیاست و ملت فنڈ سے رشتوں کا دو بہ دو پروگرام، سینکڑوں والدین و سرپرستوں کی شرکت، مختلف شخصیتوں کا خطاب
حیدرآباد۔ 18 اگست (سیاست نیوز) سیاست اور ملت فنڈ کے زیر اہتمام شادیوں کے لئے رشتوں کے ضمن میں 136 واں دوبہ دو پروگرام معراج گارڈن فنکشن ہال، نزد بنڈلہ گوڑہ منعقد ہوا جس میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے رشتوں کے انتخاب میں والدین سے مشاورت کی۔ جناب منور حسین صدر کمیٹی جامع مسجد چوک نے کہا کہ والدین کے لئے پروگرام کافی اہمیت کا حامل ہے۔ اس ضمن میں جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست اور جناب ظہیر الدین علی خان مرحوم اور جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست و رکن قانون ساز کونسل اور جناب اصغر علی خان کے تعاون اور ان کی شبانہ روز محنتوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست نے اولین اہمیت شادی کو سادگی سے انجام دینے پر زور دیا جبکہ شادیوں میں دھوم دھام، ناچ گانے اور پٹاخے جلانے کو اہمیت دی جارہی ہے جس کا اسلام سے کوئی تعلق و واسطہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ لڑکی اور لڑکے کی شادی میں جہاں سادگی کو اختیار کریں وہیں اسلامی نقطہ نظر کو اہمیت دیں۔ جناب اصغر علی خان سے والدین نے پروگرام کی کامیابی اور اسے مزید موثر بنانے کے ضمن میں بات چیت کی اور وہیں جناب عامر علی خان رکن قانون ساز کونسل کے منتخب ہونے پر والدین و سرپرستوں نے جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست اور سیاست و ملت فنڈ کے اسٹاف کو مبارکباد دیتے ہوئے دیکھے گئے۔ ڈاکٹر ناظم علی نے کہا کہ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست نے دیکھا کہ مسلم معاشرہ ان دنوں جہیز اور بے جا رسومات کے علاوہ شادیوں کو آسانی سے کرنے کی طرف راغب نہیں ہو رہا ہے جس کے لئے انہوں نے سیاست کے زیر اہتمام لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے رشتوں کے انتخاب کے لئے دو بہ دو پروگرام کی بنیاد ڈالی اور اس کے آب و تاب کو بڑھانے کے لئے جناب ظہیر الدین علی خان اور جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر و رکن قانون ساز کونسل کا بڑ ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج تعلیم بے حد ضروری ہے، اگر تعلیم یافتہ لڑکا اور لڑکی ہوں گے تو ان کی زندگی صحیح اور اسلامی اصولوں پر گذرے گی جس سے گھروں میں سکون پیدا ہوگا۔ پروگرام میں میڈیسن، انجینئرنگ، گریجویشن، پوسٹ گریجویشن، ایم بی اے، ایم سی اے، انٹر میڈیٹ، ایس ایس سی، عالم و فاضل، عقد ثانی اور معذورین و تاخیر سے شادی کے لئے علیحدہ علیحدہ کاؤنٹرس ترتیب دیئے گئے جس میں والینٹرس اور کونسلرس کو رکھا گیا جنہوں نے والدین سے ان کے اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کے بائیوڈاٹاس کے ضمن میں رشتوں کے لئے رہبری کی جبکہ انجینئرنگ کاؤنٹر پر ڈاکٹر ناظم علی اور محترمہ رئیسہ انجینئرنگ لڑکے جو ملک اور بیرونی ممالک میں اعلیٰ کمپنیوں میں برسرکار ہیں فوٹوز اور بائیوڈاٹا کی مدد سے اسکرین پر لڑکے کی فوٹوز بتاتے ہوئے لڑکوں کا تعارف کروایا جس سے والدین کو انجینئرنگ کے انتخاب میں آسانی پیدا ہوئی اور لڑکوں کے والدین ایسی لڑکیاں جو انجینئرنگ تعلیم حاصل کرچکی ہیں انہوں نے بھی مشاورت کرتے ہوئے بات چیت کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ لڑکوں اور لڑکیوں کے والدین کے لئے ایک سال تک کی فیس 1000 روپے رکھی گئی تھی اور اس کی ادائیگی کے بعد انہیں کارڈ بھی دیا گیا جس کی میعاد ایک سال تک رہے گی۔ جنہوں نے بھی آن لائن رجسٹریشن کروانے کے خواہشمند تھے ان کے لئے آن لائن رجسٹریشن کی بھی سہولت مہیا کی گئی اور اس پروگرام میں والدین کے لئے کمپیوٹرس کی مدد سے رشتوں کو دیکھنے کا نظم بھی رکھا گیا تاکہ آسانی کے ساتھ وہ رشتوں کا انتخاب کرسکے اس لئے کمپیوٹرس سکشن سے بڑی تعداد نے اس سہولت سے فائدہ اٹھایا۔ اس پروگرام کے آغاز سے لے کر اس کے اختتام تک فیس بک، یوٹیوب، انسٹا گرام کے ذریعہ دیکھنے کی سہولت مہیا کی گئی تھی اس لئے ناظرین نے دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ ملک بھر کی تمام ریاستوں کے علاوہ بیرونی ممالک امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، سعودی عرب، دوحہ قطر، دوبئی، ابوظہبی اور دیگر ممالک میں مقیم حیدرآبادیوں اور روزگار سے منسلک نوجوانوں اور ان کے رشتے داروں نے اس پروگرام کو دیکھا اور اپنے تاثرات میں جناب زاہد علی خان اور جناب عامر علی خان اور جناب اصغر علی خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ آج کے اس پروگرام میں ریاست کرناٹک اور مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے والدین نے بھی شریک ہوکر اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے رشتہ کے ضمن میں والدین سے بات چیت کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ جناب صالح بن عبداللہ باحازق نے کارروائی چلائی اور جناب خالد محی الدین اسد نے مہمانان اور والدین کو پروگرام کی تفصیلات سے واقف کروایا۔ مختلف کاؤنٹرس جو تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے لگائے گئے ان تک پہنچ کر معلومات حاصل کرنے والوں میں جناب اصغر علی خان، جناب منور حسین صدر کمیٹی جامع مسجد چوک، محمد رفیع ڈھاکلی، جناب حیات حسین حبیب ایڈوکیٹ اور دوسرے کاؤنٹرس پر مختلف فائیلس کو جناب خالد محی الدین اسد کوآرڈینیٹر دوبہ دو پروگرام نے انہیں واقف کروایا۔ محترمہ فرزانہ بانو اور محترمہ امتیاز ترنم خان نے سوپر وائزر کے فرائض انجام دیئے۔ جب کہ احمد، اظہر، عامر، نظام الدین لئیق نے بھی پروگرام میں حصہ لیا۔