شادی کی گمشدہ انگوٹھی 13 سال بعد مل گئی

   

Ferty9 Clinic

مینی سوٹا: گمشدہ چیزیں اکثرمل جاتی ہیں لیکن امریکی ریاست مینی سوٹا کی رہائشی خاتون جیسا اتفاق کم ہی کسی کے ساتھ ہوتا ہوگا جنہیں ایک نہ دو بلکہ پورے 13 سال بعد ٹوائلٹ میں بہادی جانے والی انگوٹھی پھرسے مل گئی۔ انڈیپینڈنٹ یوکے میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ 71 سالہ خاتون میری سٹرینڈ کی شادی کی انگوٹھی تھی جو انہوں نے غلطی سے ٹوائلٹ میں بہا دی تھی۔ انگوٹھی سٹرینڈ کو انکے شوہرڈیوڈ نے 2010 میں شادی کی33ویں سالگرہ کے موقع پربطور تحفہ دی تھی تاہم سائز صحیح نہ ہونے کی بنا پر چند ماہ بعد انگوٹھی ٹوائلٹ میں گرگئی تھی، اس جوڑے کی شادی کو 46 سال گزرچکے ہیں۔رواں ہفتہ روجرز کے علاقہ میں خاتون کو میٹروپولیٹن کونسل آفس میں سونے اور ہیرے کی انگوٹھی واپس دیے جانے پر بیساختہ ردعمل میں اْن کا کہنا تھا، ’او خدایا، یہ تو میری انگوٹھی ہے۔