شارٹ فلم مقابلہ2025 کیلئے درخواستیں مطلوب

   

کوچی، 29 جون (یواین آئی) قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے شارٹ فلم مقابلہ-2025 میں شرکت کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔اتوار کو انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کو فروغ دینے والی اس مختصر فلم مقابلہ میں ہندی، دیگر ہندوستانی زبانوں اور انگریزی میں تیار کردہ فلمیں حصہ لے سکتی ہیں۔ تمام فلموں میں انگریزی ذیلی عنوانات (سب ٹائٹلز) ہونا لازمی ہے ۔ پہلا انعام دو لاکھ روپے ، دوسرا ایک لاکھ پچاس ہزار روپے اور تیسرا انعام ایک لاکھ روپے ہے ۔این ایچ آر سی کے اس مقابلہ میں فاتحین کو نقد انعام، توصیفی سند اور ٹرافی دی جائے گی۔ جیوری کی سفارش پر چار فلموں کو خصوصی ذکر کی سند اور پچاس ہزار روپے نقد انعام بھی دیا جائے گا۔