شاعر منور رانا شدید بیمار

,

   

Ferty9 Clinic

پتھری نکالنے کے لئے سرجری کے بعد سے ان کی حالت بگڑ گئی ہے
لکھنو۔ممتاز شاعر منور رانا کو لکھنو کے ایک اسپتال میں داخل کیاگیا ہے جہاں پر وہ عارضی تنفسی نظام پر رکھے گئے ہیں۔

ان کی بیٹی سومیا رانا کے مطابق پتھری نکالنے کے لئے کی گئی سرجری کے بعد سے ان حالات بگڑ گئی تھی جس کے بعد 70سالہ منور رانا کو یہاں کے اپولو اسپتال میں داخل کیاگیا ہے۔

مذکورہ شاعر کوگلے کا کینسر ہے اور ان کاڈائیلاسیس بھی چل رہا ہے۔ سومیارانا نے کہاکہ ان کے والد کا پچھلی منگل کے روزجگر کا اپریشن کیاگیاتھا۔ جب انہیں ڈائیلاسیس کے لئے اسپتال لایاگیاتھا تو معلوم ہوا کہ پتھری کے سبب ان کا جگر خراب ہوگیاتھا۔

جس پر ان کا اپریشن کیاگیاجس کے بعد ان کی حالت بگڑ گئی ہے۔ شعر وسخن کی دنیا کا ایک ممتاز نام منور رانا ہے جوہندوستان میں اُردو ہندی کی شعر وسخن کادنیاکا ایک معروف نام ہے۔

رانا کے ممتاز شعری میں سے ایک ”ماں“ ہے جس میں انہوں نے والدہ کی خوبیوں کا بیان کرنے کے لئے ”غزل“ کی صنف کا بہترین انداز میں استعمال کیاہے