شام میں مہلک خودکش حملے کی ذمہ داری دولت اسلامیہ نے قبول کرلی

,

   

۔15 افراد بشمول 7 شہری ہلاک، شامی رصد گاہ برائے انسانی حقوق کی رپورٹ

بیرو ت۔ 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جہادی گروپ دولت اسلامیہ نے امریکی زیرقیادت اتحادی فوج کے مورچوں پر شام کے شمالی شہر منبیج میں مہلک خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ خودکش حملہ آور ابو یٰسین الشامی جو دھماکو مادوں کا کمر بند باندھے ہوئے تھا۔ شہر منبیج کے پرنسیس ریسٹورینٹ میں دھماکہ کردیا جس میں 15 افراد بشمول 7 شہری ہلاک ہوگئے۔ شامی رصد گاہ برائے انسانی حقوق نے کہا کہ 15 افراد میں امریکی فوجی شامل ہیں جو اس مہلک خودکش حملے میں ہلاک ہوگئے ۔ دولت اسلامیہ نے کہا کہ بم بردار شامی تھا اور اسے پی کے کے کا اتحادی قرار دیا گیا ہے۔ اس اصطلاح عوام کے احتجاجی شعبہ کرد افواج کے جہادیوں کیلئے استعمال کرتے ہیں ۔ حملہ آور مبینہ طور پر کردستان ورکرس پارٹی (پی کے کے ) سے برسوں پرانا تنخواہ یاب کارکن تھا جس نے ترکی کے خلاف شورش پسندی میں بھی حصہ لیا تھا۔ جہادی گروپ نے تاہم مہلک خودکش حملے ملک کے کئی علاقوں میں کرنے کی اپنی صلاحیت کا انکشاف نہیں کیا ہے۔ رصد گاہ کے بموجب یہ گزشتہ 10 ماہ کا مہلک ترین خودکش حملہ تھا۔