دمشق : شام کے شہر حلب میں ہزاروں افراد نے لندن کی انسانی امداد تنظیم ’’سیریا ریلیف‘‘ کے زیر اہتمام منعقدہ کانسرٹ میں شرکت کی۔ شام میں اقتدار پر مخالفین کے کنٹرول کے بعد زندگی معمول کی طرف لوٹ رہی ہے اور عوام جشن منا رہے ہیں۔ سیریا ریلف امدادی تنظیم کے زیرِ اہتمام منعقدہ کانسرٹ تقریباً چار گھنٹے جاری رہا اور اس میں شام کے معروف گلوکار یحییٰ حوّا نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ کانسرٹ میں شریک ہزاروں افراد نے جی بھر کے لطف اٹھایا اور انقلابی و مزاحمتی ترانے گائے۔ کانسرٹ کا مقام شامی پرچموں سے سجا ہوا تھا اور کانسرٹ نہایت پر امن شکل میں مکمل ہوا۔