شام کے حادثہ میں ایک فوجی کی موت

   

واشنگٹن۔26جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) ایک فوجی قلب پر حملہ کی وجہ سے اچانک موت کا شکار ہوگیا ۔ جس کا تعلق شام کی وزارت دفاع سے تھا ۔ مبینہ طور پر امریکی انٹونیو آئی مور عمر 22سال جو ویلمنگٹن کا متوطن تھا قلب پر حملہ کی وجہ سے آج اچانک دیارالزور صوبہ میں موت کا شکار ہوگیا ۔ واقعہ کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں ۔ وہ 363ویں انجنیئرنگ بٹالین میں تعینات کیا گیا تھا ۔ قبل ازیں وہ شمالی کیرولینا کی 411ویں انجنیئرنگ بریگیڈ میں بھی خدمات انجام دے چکا ہے ۔