شامی اپوزیشن نے سلیمانیہ شہر کا کنٹرول سنبھال لیا

   

دمشق : شام کی ’ھیۃ تحریر الشام‘ اور اس کے مسلح دھڑے شام کے چوتھے بڑے شہر حمات پر تین سمتوں سے کنٹرول حاصل کرنے کے بعد حمص کی طرف روانہ ہو گئے۔لحدث کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شامی مسلح دھڑے اب شام کی سب سے بڑی گورنری حمص شہر کے مرکز سے 48 کلومیٹر دور ہیں۔یہ پیش رفت سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کی جانب سے اس بات کی تصدیق کے بعد سامنے آئی ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ حمات کا سب سے بڑا شہر سلمیانیہ شامی فوج کے کنٹرول سے باہر ہو گیا ہے۔انہوں نے العربیہ/الحدث کو مزید کہا کہ حمص کے دیہی علاقوں میں تلبیسہ شہر بھی دھڑوں کے قبضے میں ہے۔انہوں نے حمص کی جانب جنوبی حمات کے دیہی علاقوں سے 200 سے زائد فوجی گاڑیوں کے انخلاء کی بھی تصدیق کی۔دوسری جانب شامی ٹیلی ویژن نے حمص کے گورنر کے حوالے سے کہا ہے کہ ہم نے گورنری میں سکیورٹی برقرار رکھنے کے لیے تمام اقدامات کیے ہیں۔یہ پیشرفت شامی فوج کی جانب سے اسٹریٹجک شہر حمات کو کھونے کا اعتراف کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔ ایک بیان میں شامی فوج نے اعلان کیا ہے کہ شہر میں تعینات اس کے فوجی یونٹوں کو ”شہر سے باہر منتقل کر دیا گیا ہے”۔اس سے پہلے آج مسلح دھڑوں نے حمات میں شامی فوج کے سپاہیوں اور افسروں سے سفید جھنڈے اٹھانے اور ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا تھا۔