شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

   

انقرہ : خانہ جنگی کے دوران ترکیہ میں پناہ لینے والے شامی باشندے 61 سالہ بعث حکومت کے خاتمے کے بعد اپنے وطن کو لوٹ رہے ہیں۔کیلیس اونجو پینار سرحدی چوکی پر طویل قطاریں بنانے والے شامی شہری ، وطن واپسی کے مرکز میں کاغذی کاروائی کے بعد اپنے ملک لوٹ رہے ہیں۔شامی شہریوں کی ترک شہر خطائے کی سرحدی چوکیوں سے واپسی کا عمل تواتر سے جاری ہے۔اس عمل میں خواتین اور بچوں کو اولیت دی جا رہی ہے۔سرحدی چوکیوں پر تعینات امیگریشن ایڈمنسٹریشن موبائل سروس یونٹ کی گاڑیاں خروج کے عمل کوتیز کرنے میں معاونت فراہم کر رہی ہیں۔ترک ہلال احمر کی سربراہی میں امدادی تنظیمیں علاقے میں اہل خانہ اور اہلکاروں میں گرم سوپ اور خوردنی اشیاء کی تقسیم کر رہی ہیں۔