ہندو توا شدت پسندی کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب‘ وائرل ویڈیو پر مسلمانوں میںشدید غم و غصہ
ممبئی : مہاراشٹرا میں فرقہ پرستی کا خوفناک چہرہ سامنے آیا ہے ۔ ایک ہندو توا شدت پسند مسجد میں گھس گیا اور مسجد کے موذن کے ساتھ بدتمیزی کی اور مصلیوں کودھمکایا ۔ اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسجد میں اذان کے دوران بھگوا رنگ کے کپڑوں میں ملبوس ایک شخص مسجد میں گھس گیا اور اذان نہ دینے ہنگامہ کرنا و دھمکانا شروع کردیتا ہے ۔ انتہاپسندی کا یہ واقعہ مہاراشٹرا کے پرکاشا کی مسجد میں پیش آیا جہاں شدت پسند شخص نے اذان میں خلل ڈالا ۔ مشتبہ شخص مقامی بتایا گیا ۔ اس واقعہ کے بعد مہاراشٹرا کے مسلمانوں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا اور کہا کہ ہندوستان کے ہر مسلمان شہری کو اپنے مذہب پر چلنے کی پوری طرح آزادی ہے ۔ اس طرح مذہبی اُمور کی انجام دہی سے زبردستی روکنا غیرقانونی ہے ۔ پولیس سے شدت پسند شخص کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جارہاہے ۔ واضح رہے کہ ابھی تک اس معاملہ میں کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ۔ تاہم وائرل ویڈیو کے بعد عوامی غم و غصہ کو دیکھتے ہوئے پولیس نے کہا کہ اگر اس معاملہ میں شکایت کی جاتی ہے تو ضوری کارروائی کی جائے گی ۔