شاہ رخ خان نے بیٹی کیساتھ فلم ’پٹھان‘ کیوں دیکھی؟

   

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے گزشتہ روز فلم ’پٹھان‘ کی خصوصی نمائش میں اپنی پوری فیملی کے ساتھ فلم دیکھی۔جب سے فلم ’پٹھان‘ کا پہلا گانا ’بے شرم رنگ‘ ریلیز ہوا ہے، ہندوتوا انتہا پسندوں کی جانب سے اس فلم پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔مدھیہ پردیش کی اسمبلی کے اسپیکر گریش گوتم نے فلم ’پٹھان‘ پر تنقید کرتے ہوئے شاہ رخ خان کو اپنی بیٹی کے ساتھ بیٹھ کر یہ فلم دیکھنے کا چیلنج کیا تھا۔انکا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان کی بیٹی ابھی تقریباََ 23 یا 24 سال کی ہوگئی ہے تو آپ اس کے ساتھ بیٹھ کر یہ فلم دیکھیں اور پھر مجھے بتائیں تو میں بھی اپنی بیٹی کے ساتھ بیٹھ کر آپ کی یہ فلم دیکھوں گا۔انہوں نے کہا کہ پیلے کپڑے قوم کا فخر ہیں، ہندو مذہب سے جڑے پیلے کپڑے کیوں بے شرم ہے؟ لیکن سب کی عزت کی جائے اور پیلے رنگ کی توہین کی جائے، یہ ٹھیک نہیں۔انہوں نے اداکار کو چیلنچ کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ سب صحیح ہے تو اپنی بیٹی کے ساتھ بیٹھ کر ایسی فلم دیکھیں، پھر ہم مانیں گے کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔گریش گوتم کی جانب سے یہ چیلنج ملنے کے کچھ ہفتوں بعد فلم ’پٹھان‘ کی خصوصی نمائش میں اداکار نے صرف اپنی سہانا خان ہی نہیں بلکہ پوری فیملی کے ساتھ بیٹھ کر فلم دیکھی۔