٭ شاہ رخ خاں کے 6 سالہ لڑکے ابرم کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں اسے اپنی کار کیلئے راستہ ہموار کرنے کار کے روبرو جمع فوٹو گرافرس کو راہ فراہم کرنے کیلئے اشارہ دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ واقعہ تب کا ہے جب ابرم ، رانی مکرجی اور ادتیہ چوپڑا کی بیٹی ادیرا چوپڑا کی برتھ ڈے پارٹی سے واپس ہورہا تھا ۔ اس موقع پر ایک فوٹو گرافر کو یہ کہتے سنا گیا کہ بچہ ہمیں دور ہٹنے کیلئے کہہ رہا ہے ، یہ بچہ تک اسمارٹ ہے۔
