شاہی خاندان کی اہم شخصیت زخمی ‘ شریک دواخانہ

   

ریاض:سعودی عرب کے شاہی خاندان کے اہم رْکن شہزادہ عبدالعزیز بن فہد ایک ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے ہیں، جس کے بعد انہیں مقامی ہاسپٹل داخل کرا دیا گیا ہے . شہزادہ عبدالعزیز کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے .سعودی شہزادہ عبدالعزیز کو حادثہ پیش آیاتھا، جس کے بعد انہیں شدید زخمی حالت میں ریاض کے کنگ فیصل ہاسپٹلمنتقل کر دیا گیا۔ آپریشن کے بعد ان کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے.ان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کئی خبریں بھی سامنے آئیں، جس پر ایک اور سعودی شہزادے عبدالرحمان بن مصعید نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بتایا ہے کہ شہزادہ عبدالعزیز کا گزشتہ روز آپریشن کیا گیا ہے جس کے بعد ان کی حالت بہتر ہو گئی ہے۔