شبانہ اعظمی کا کنگانا پر طعنی‘ کہاکہ وہ خبروں سے دور ہوتی جارہی ہیں

,

   

شبانہ اعظمی نے فلم انڈسٹری پر کنگانا کے حملہ کے پیش نظر انہیں تنقید کا نشانہ بنایاہے۔
ممبئی۔ سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے فلم انڈسٹری کو تنقید کا نشانہ بنانے پر کنگانا راناؤت پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

انہیں اشتعال انگیز قراردیتے ہوئے شبانہ اعظمی نے کہاکہ مذکورہ ”کوئن“ کی اداکارہ کو سرخیوں سے دور کرنے کا خوف ہے اور اس کی وجہہ سے وہ مشتعل بیان بازی کررہی ہیں۔

کنگانا راناؤت کا بالی ووڈ پر حملہ
کنگانا نے بالی کو اقربا پروری کی بحث پر بے رحمی کے ساتھ بالی ووڈ کی طرف توجہہ مبذول کروارہی ہیں اورانڈسٹری کو مبینہ منشیات کے استعمال کے حوالے سے ”مافیا“ کے طو رپر کام کرنے والا قراردے رہے ہیں۔

ماضی میں کنگانا نے بالی ووڈ کو ایک ”گندی نالی“ سے بھی منسوب کیاتھا‘ جس کی وجہہ سے انڈسٹری کے ان کے ساتھیوں جس میں جیا بچن بھی شامل ہیں نے اپناتیکھا ردعمل پیش کیاتھا

شبانہ اعظمی نے کنگانا کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا
ممبئی میریر کو دئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں شبانہ نے کنگاناکے اس بیان میں فلم انڈسٹری کو ”مختلف دہشت گردوں سے بچانے‘‘ بشمول ”منشیات مافیا“ اور جو لوگ ہنر کااستعمال کررہے ہیں ان سے تحفظ فراہم کرنے کی بات کی گئی تھی اس پراپناردعمل پیش کیاہے۔

شبانہ اعظمی نے کہاکہ سرخیوں میں رہنے کے لئے کنگانا نے سنسنی خیز بیان دے رہی ہیں انہیں اپنی اداکارہ کو طاقت وار بنانے پر توجہہ مرکوز کرنی چاہئے۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ ”کوئن“ کی یہ اداکارہ اپنی داستان گوئی پر یقین کرنا شروع کردیاہے۔شبانہ نے مزیدکہاکہ”اپنی ہی داستان پر کنگانا نے یقین کرنا شروع کردیاہے۔

وہ کہتی ہیں کہ انہوں نے انڈسٹری میں نسواں کی تعلیم دی ہے‘ انہوں نے قومیت کی تعلیم دی ہے۔مجھے خوشی ہے کہ اس نے یہ دیکھا کیونکہ کسی نے اس بات کونوٹس نہیں کیا! میں سمجھتی ہوں وہ سرخیوں میں نہیں ہیں اور اس کے لئے وہ ایسے اشتعال انگیز بیانات دیتے ہیں تاکہ سرخیوں میں بنی رہیں“۔

شبانہ کے بموجب کنگانا کو جہاں پر بہتر کرنا ہے‘ وہ اداکاری ہے جس میں کنگانا بہتر نہیں کرسکتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ”غریب لڑکی‘ وہ جہاں پر بہتر کرنا وہاں پر کیوں نہیں کرتی‘ جواداکاری ہے“۔

ماضی میں کنگانا نے شبانہ اعظمی کو ایک ”مخالف ملک“ قراردیاتھا جبکہ ان کے شوہر جاوید اختر کے خلاف بھی الزامات لگائے تھے۔

شبانہ نے بالی ووڈ میں جاری موضوعات پر بات کی
ششانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد بالی ووڈ میں جو غیریقینی صورتحال پیدا ہوگئی اس کووسعت دیتے ہوئے شبانہ نے کہاکہ وہ بالی ووڈ ایک بطخ پر بیٹھی ہوئی ہے۔

شبانہ اعظمی نے کہاکہ حقیقی مسائل جیسے گرتی معیشت‘ چین سرحد کشیدگی‘ کویڈ معاملات میں اضافہ‘ اور کسانوں کے احتجاج سے توجہہ ہٹانے کے لئے یہ ایک منظم مہم ہے جس کے لئے فلم انڈسٹری کی من گھڑت بیماریوں کومرکز توجہہ لایاجائے۔

انہوں نے کہاکہ یہ معاملہ”ششانت سنگھ کے لئے انصاف“ سے ”بالی ووڈ میں منشیات کااستعمال کرنے“ والوں کی طرف چلا گیاہے