شتابدی ،راجدھانی ، ڈورنٹو اکسپریس ٹرینوں میں ریلوے کی جانب سے کیٹرنگ چارجس میں اضافہ

   

نئی دہلی ۔ /15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ریلویز کی جانب سے راجدھانی ، شتابدی اور ڈورنٹو اکسپریس ٹرینوں میں فراہم کی جانے والی غذائی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے ۔ صبح کی چائے ، ناشتہ ، دوپہر کا کھانا اور ڈنر کیلئے ون اے سی اور ای سی کوچیس میں علی الترتیب 35 روپئے ، 140 روپئے تک کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ 245 روپئے بھی اضافہ کئے گئے ہیں ۔ کیٹرنگ چارجس کو 2 اے سی ، 3 اے سی اور سی سی کوچیس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے ۔ ان ٹرینوں میں سربراہ کئے جانے والے کھانوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کے بعد مسافرین کی جیب پر بوجھ پڑے گا ۔