شدید بارش ‘ ایک نوجوان کی پانی میں بہنے سے موت

   

حیدرآباد18 ستمبر ۔ (سیاست نیوز) شہر میں کل شب موسلادھار بارش میں 27 سالہ نوجوان شریف الدین تیز پانی کے بہاؤ میں بہہ گیا اور اس کی موت واقع ہوگئی ۔ مشیر آباد کے ساکن شریف الدین جو کہ گذشتہ شب رات 11بجے موٹر سیکل پر مکان واپس ہورہے تھے جو کہ بلکم پیٹ سے بیگم پیٹ کے راستہ پر تھے سڑک پر پانی کے تیز بہاؤ کے نتیجہ میں اپنی موٹر سیکل کے ساتھ بہہ گئے ۔ شریف الدین کی پانی بہنے سے موت ہوگئی اور ان کی نعش بلکم پیٹ ریلوے برج کے نیچے برآمد ہوئی ۔ دونوں شہروں میں موسلادھار بارش سے سڑکوں پر بہنے والے پانی کے بہاؤ میں ریکارڈ کی جانے والی شدت جان لیوا ثابت ہونے لگی ہے اسی لئے عوام کو شدید بارش میں سڑک پر نکلنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا جا رہاہے۔3