شرد یادو سماجی انصاف کےحق میں رہے : وینکیا

   

حیدرآباد، 13 جنوری (یو این آئی) سابق نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے جنتا دل یو کے سابق سربراہ شرد یادو کو خراج پیش کیا اور کہا کہ وہ ایک وقف سوشلسٹ تھے اور ہمیشہ سماجی انصاف کیلئے حق میں رہے ۔مسٹر یادو کا کل انتقال ہوگیا تھا۔مسٹر نائیڈو نے ٹویٹ کیاکہ تجربہ کار رکن پارلیمنٹ اور سابق مرکزی وزیر مسٹر شرد یادو کے انتقال کے بارے میں معلوم ہونے پر دکھ ہوا۔