حیدرآباد ۔2 ۔ڈسمبر (سیاست نیوز) کانگریس رکن اسمبلی جگا ریڈی نے وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی سربراہ شرمیلا کو مشورہ دیا کہ وہ تلنگانہ کی بجائے آندھراپردیش میں عوامی مسائل کی یکسوئی کی مہم چلائیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے جگا ریڈی نے کہا کہ شرمیلا عوامی مسائل پر پد یاترا کا ڈرامہ کرکے اوور ایکشن کر رہی ہیں۔ اے پی میں انکے بھائی چیف منسٹر ہیں اور وہاں عوام کو کئی مسائل درپیش ہیں۔شرمیلا ان مسائل پر زبان کیوں نہیں کھولتیں۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب شرمیلا کے مالیاتی امور پر انکشافات عوام کے درمیان رکھیں گے۔ جگا ریڈی نے کہا کہ شرمیلا تلنگانہ کی بہو ہیں ، بیٹی نہیں بن سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی سیاست ٹی آر ایس رکن کونسل کویتا اور بی جے پی قائد سنتوش کے اطراف گھوم رہی ہے ۔ کویتا و بی ایل سنتوش کئی بے قاعدگیوں میں ملوث ہیں۔ ان کو فوری گرفتار کیا جائے ۔ ر