حیدرآباد۔ 27 ۔ ستمبر (پریس نوٹ) عالمی یوم سیاحت تقاریب کے ضمن میں دہلی میں منعقدہ تقریب میں تلنگانہ کو سیاحت سے متعلق چار زمروں میں ایوارڈس سے نوازا گیا ہے ۔ ریاستی وزیر سیاحت وی سرینواس یادو نے منگل کو منعقدہ تقریب میں یہ ایوارڈس حاصل کئے ۔ ان میں بیسٹ گولف کورس ، بیسٹ ریلوے اسٹیشن (سکندرآباد اسٹیشن)، بیسٹ میڈیکل ٹورازم سہولت (اپولو ہاسپٹل) اور ریاست میں جامع سیاحتی ترقی کا ایوارڈ شامل ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سرینواس گوڑ نے کہا کہ مرکزی حکومت کو تلنگانہ جیسی ترقی پذیر ریاستوں کی ہر ممکن مدد کرنی چاہئے جو ملک کی ترقی میں معاون ہوں گے۔تلنگانہ سے مرکز کے امتیازی سلوک کے باوجود یہ ایوارڈس اس بات کا ثبوت ہے کہ تلنگانہ ریاست سیاحت کے بشمول تمام شعبوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
حیدرآباد کے کیسس کی تعداد 50 ہے۔ر