شفیق الرحمن برق ایس پی کے دوبارہ امیدوار

   

ڈمپل یادو بھی دوبارہ لوک سبھا الیکشن لڑیں گی ، پہلی فہرست جاری
لکھنؤ: سماجوادی پارٹی(ایس پی) نے منگل کو آئندہ لوک سبھا انتخابات کیلئے 16امیدواروں کی پہلی لسٹ جاری کردی۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ موجودہ ایم پی شفیق الرحمان برق کو ان کی ہی سیٹ سے دوبارہ امیدوار بنایا ہے ۔ اسی طرح سے مین پوری لوک سبھا سیٹ کی موجودہ ایم پی ڈمپل یادو کو ان کی ہی موجودہ سیٹ سے امیدوار بنایا گیا ہے ۔وہ اسی سیٹ سے الیکشن لڑیں گی۔ ڈمپل یادو مین پوری سیٹ سے ضمنی الیکشن میں جیت درج کی تھی۔ مین پوری سیٹ پارٹی فاونڈر و ڈمپل کے سسر ملائم سنگھ یادو کے سال 2022 میں انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ مین پوری سماج وادی پارٹی کا رسوخ والا علاقہ مانا جاتا ہے ۔پارٹی نے ایس پی کے جنرل سکریٹری رام گوپال یادو کو بیٹے و سابق ایم پی اکشے یادو کو فیروزآباد سے امیدوار بنایا ہے۔ اکھلیش کے چچازاد بھائی اور سابق ایم پی دھرمیندر یادو بدایوں سیٹ سے الیکشن لڑیں گے ۔