شمالی آئرلینڈ کے نوبل انعام یافتہ ڈیوڈ ٹرمبل چل بسے

   

لندن : نوبل انعام یافتہ ڈیوڈ ٹرمبل کا آج انتقال ہوگیا۔ڈیوڈ ٹرمبل نے شمالی آئرلینڈ کے اس 30 سالہ تشدد کو ختم کرنے میں بڑا اہم کردارادا کیا تھا، جس میں ساڑھے تین ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اور آئرش وزیر اعظم نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ڈیوڈ ٹرمبل شمالی آئرلینڈ کے حوالے سے 1998 کے گڈ فرائیڈے معاہدے کے اہم معماروں میں سے ایک تھے، جن کا 77 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔ ان کی امن مساعی پر انہیں نوبل انعام سے نوازا گیا تھا اور امن معاہدے کے بعد وہ شمالی آئرلینڈ کے پہلے وزیر اعظم بنے تھے۔ان کی السٹر یونینسٹ پارٹی (یو یو پی) نے ایک بیان میں کہاکہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ لارڈ ٹرمبل کے اہل خانہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ مختصر علالت کے بعد پرسکون انداز میں آج انتقال کر گئے۔