سری نگر :شمالی کشمیر کے کئی علاقوں میں جمعرات کی سہ پہر کو تیز آندھی کے بیچ زور دار ژالہ بھاری ہوئی جس سے کھڑی فصلوں اور میوہ باغات کو نقصان پہنچا ہے ۔سہ پہر کو شمالی کشمیر کے اوڑی ، بانڈی پورہ اور وسطی کشمیر کے کنگن میں تیز آندھی کے ساتھ ساتھ ژالہ بھاری ہوئی ۔انہوں نے بتایا کہ ژالہ بھاری کئی منٹوں تک جاری رہی جس وجہ سے دھان کی فصلوں، میوہ باغات اور سبزی باغوں کو نقصان پہنچا ہے ۔اُن کے مطابق ژالہ بھاری اس قدر شدید تھی کہ زمین پر سفید پرت جمع ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے کئی باغات تباہ ہو برباد ہو کررہ گئے ۔