شمالی کوریا کی جوہری تنصیب سے ریڈیو ایکٹیو مادے آبی وسائل میں مِل رہے ہیں!

   

سیول : شمالی کوریا کی زیرِ زمین جوہری تجرباتی تنصیب ‘پْنگے۔ری’ اپنے عوام کے ساتھ ساتھ جنوبی کوریا، جاپان اور چین کے لاکھوں انسانوں کے لئے بھی خطرہتشکیل دے رہا ہے۔جنوبی کوریا کے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت سیول کے انسانی حقوق گروپ نے شائع کردہ رپورٹ میں کہا ہے کہ علاقے کے لاکھوں افراد کے زیرِ استعمال آبی وسائی ‘پْنگے۔ری’ جوہری تجرباتی تنصیب سے خارج ہونے والے ریڈیو ایکٹیو مادوں سے متاثر ہو رہے ہیں۔جوہری تنصیب اپنے اطراف میں لاکھوں کی آبادی والے 8 شہروں اور قصبوں کے لئے خطرہ بنی ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ جوہری تجرباتی تنصیب زراعت اور ماہی گیری مصنوعات کے حوالے سے بھی جنوبی کوریا، جاپان اور چین کے بے شمار انسانوں کے لئے خطرہ ہے۔