نیویارک: نیوکلیئر توانائی کے عالمی نگران ادارہ نے شمالی کوریا کی جانب سے اپنی نیوکلیئر سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے سے متعلق ایک بیان میں کہا ہیکہ ملک کے ایک نیوکلیئر ری ایکٹر کو، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہیکہ وہ نیوکلیئر ہتھیاروں کیلئے پلوٹونیم پیدا کرنے کا کام کرتا ہے، دوبارہ فعال کیاگیا ہے۔بین الاقوامی نیوکلیئر توانائی کی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے جمعہ کوشائع ہونے والی ایک رپورٹ میں لکھا ہیکہ پانچ میگاواٹ طاقت کے نیوکلیئر ری ایکٹر کے بارے میں خیال کیا جاتا ہیکہ وہ ہتھیاروں کیلئے قابل استعمال پلوٹونیم پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ادارے کے مطابق اس ری ایکٹر میں نیوکلیئر سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی علامات پہلی بار 2018 میں دیکھی گئی تھیں۔ادارے کی رپورٹ میں یونگی بیون کے ری ایکٹر کے بارے میں کہا گیا ہیکہ 2021 کی جولائی کے آخر سے اس بات کے اشارے مل رہے ہیں۔