شمس آباد ۔ 25 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کا مقصد ملک کے تین سب سے بڑے ہوائی اڈوں میں سے ایک ہوتا ہے ۔ اس کے بیرونی ملک رابطے کو وسعت دینے کے منصوبے اگلے چند سالوں میں شروع ہوجائیں گے ۔ GHIAL جو شمس آباد ایرپورٹ چلاتا ہے شمس آباد ایرپورٹ کو ہندوستان کے تیسرے سب سے بڑے بین الاقوامی ایرپورٹ کے منصوبے کے حصے میں چند ماہ میں نیدر لینڈ ، ایتھوپیا ، ویتنام اور ہانگ کانگ جیسے ممالک کے لیے پروازیں شروع کر کے بنگلور جو تیسرا بڑا ایرپورٹ ہے اس کا مقام حاصل کرلے گا ۔ جی ایم آر ایرپورٹ کے سینئیر عہدیدار نے بتایا کہ ہم بہت جلد حیدرآباد اور ایمسٹر ڈم کے درمیان KLM پروازیں شروع کرنے والے ہیں ایتھوپیا ایرلائنز گروپ حیدرآباد کے لیے پروازیں شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے اور کتھیے پیسفیک بھی شروع کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں ۔ ویتنام ایرلائنز کے ساتھ بھی پروازیں روع کرنے کے لیے بات کی جارہی ہیں ۔ امریکہ کے بڑے شہروں میں بھی شروع کرنے کے لیے جو راست فلائٹس چلائی جائے گی ۔ جس کے لیے ایرانڈیا ، یونائٹیڈ ایر لائنس ، ڈیلٹا ایرلائنس اور امریکن ایر لائنز سمیت متعدد ایر لائنس کے ساتھ بات چیت کی جارہی ہیں ۔ حیدرآباد امریکہ کے لیے مسافروں کی آمد و رفت کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے لیکن براہ راست سرویس نہیں ہے ۔ جی ایم آر گروپ کے ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ 2023 میں حیدرآباد سے 1.1 ملین سے زیادہ مسافروں نے امریکہ کا سفر کیا ۔ واشنگٹن ڈلس انٹرنیشنل ایرپورٹ ہندوستان بھر میں ابھرتی ہوئی مارکٹوں کے لیے براہ راست پروازوں کو بڑھانے کے لیے بھی کوشش کررہا ہے ۔ ممبئی اور حیدرآباد کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے ۔ گھریلو ٹریفک میں 22.7 فیصد اضافہ ہوا جب کہ بین الاقوامی ٹریفک میں 16.3 فیصد اضافہ ہوا ۔ اکٹوبر 2023 سے اب تک ماہانہ مسافروں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ۔۔