شمس آباد ۔ 24 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد میونسپل میں راجندر نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ نے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا اور اپنی مخاطبت میں کہا کہ میونسپل کے 12 وارڈس میں 3 کروڑ 69 لاکھ 80 ہزار روپئے کے ذریعہ سی سی روڈ اور انڈر گراونڈ ڈرینج کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ۔ بی آر ایس حکومت میونسپلٹی ، گرام پنچایت وغیرہ میں ترقیاتی کاموں کے ذریعہ سرسبز بنانے کے لیے کام کررہی ہے ۔ حکومت کی تمام اسکیمات سے عوام کو استفادہ کرنا چاہئے ۔ رعیتو بندھو ، دلت بندھو ، چیف منسٹر ریلیف فنڈ ، شادی مبارک ، کلیانہ لکشمی ، کے سی آر کٹ ، ریسیڈنشیل اسکولس میں مفت تعلیم کے علاوہ حکومت کی دیگر اسکیمات نے عوام کو کافی راحت پہنچائی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ 2024 انتخابات میں بی آر ایس دوبارہ اقتدار پر آئے گی اور 100 سے زائد سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی ۔ اس پروگرام میں کولن سشما ریڈی میونسپل چیرپرسن ، بنڈی گوپال یادو نائب چیرمین ، ڈی وینکٹیش گوڑ نارسنگی مارکٹ کمیٹی چیرمین ، محمد جہانگیر خاں ، اجئے ، کمار کونسلرس ، سید رفیع الدین قادری ، محمد امجد ، حفیظ الدین کے علاوہ دیگر بی آر ایس قائدین موجود تھے ۔۔