شملہ: ہماچل پردیش کی راجدھانی شملہ میں مٹی کے تودے گرنے سے مندر منہدم ہوگئی تھی ۔ چوتھے دن تلاشی کا کام دوبارہ شروع کرتے ہوئے امدادی کارکنوں نے جمعرات کو ایک نعش برآمد کی۔ اس کے ساتھ ہی اس واقعے میں مرنے والوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔ایک اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ نعش ہماچل پردیش یونیورسٹی کے ایک پروفیسر کی ہے۔ اسے تباہی کے مقام سے دو کلومیٹر دور برآمد کیا گیا۔ حکام کو شبہ ہے کہ ملبے کے نیچے اب بھی کم از کم 7 اور افراد پھنسے ہو سکتے ہیں۔