شنڈے نے بارش سے راحت کیلئے احکامات جاری کیے

   

ممبئی: مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شنڈے نے کہا ہے کہ مراٹھواڑہ خطہ میں شدید بارش اور فصلوں کے نقصان، مکانات کے گرنے اور مویشیوں کے نقصان کے لئے لوگوں کو فوری راحت فراہم کی جائے ۔وزیراعلیٰ نے براہ راست کہا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ روم انتظامیہ کی نگرانی میں 24 گھنٹے کھلے رہیں گے ۔شنڈے نے کہا کہ وہاں ایک ہنگامی ہیلپ لائن اور کنٹرول روم ہونا چاہئے تاکہ متاثرہ لوگوں کی موقع پر ہی مدد کی جاسکے ۔